عالمی برادری افغان باشندوں کی دوبارہ آبادکاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے_ اسلام آباد کا مطالبہ ڈی ڈبلیو جمعرات 10 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) حکومت پاکستان نے جمعرات کو عالمی برادری سے پاکستان میں موجود افغان باشندوں کی دوبارہ آباد کاری کے عمل میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر مغربی ممالک نے ان افغان مہاجرین کو اپنے ہاں نہ بلایا تو 30 اپریل تک انہیں پاکستان سے نکالتے ہوئے افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ پاکستان: ملک بدری کے لیے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کی طرف سے یہ اعلان نائب وزیر داخلہ طلال چوہدری نے کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے یہ مطالبہ امریکہ کے 'ریفیوجی ایڈمیشن پروگرام‘ یا پناہ گزینوں کے داخلے سے متعلق امریکی پروگرام کی معط سامنے آی۔ اس امریکی پروگرام کی معطلی سے کم از کم 25 ہزار افغان پناہ گزینوں کو انتہائی غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان میں سے بہت سے افغان مہاجرین بیرون ملک منتقلی کے انتظار میں ہیں۔ مغربی ممالک جانے کے منتظر افغانوں کو ملک بدر کر سکتے ہیں، پاکستان پاکستان کے نائب و...
Comments
Post a Comment