کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیں گے، وزیر دفاع
بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا؛ خواجہ آصف کا رو سی میڈیا کو انٹرویو inherit;"> اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اگر دراندازی کی یا حملہ کیا تو اس سے زیادہ بڑا جواب دیا جائے گا، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو جواب دوگنا دیا جائے گا۔ روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا کیوں کہ کشیدگی بڑھانا_نہیں چاہتے اور نہ ہی ہم کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں، خطے میں دہشتگردی کا اصل شکار پاکستان ہے، مغرب کے ایما پر 1980_ میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کےحکمرانوں کی غلطی تھی وہ جہاد نہیں دو عالمی طاقتوں کی لڑائی تھی۔ علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کردی...