وزیراعظم کےاعلان کو ساڑھے 3 ہفتے گزر گئے، بجلی تاحال 7.41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہونے کا انکشاف

 

شہبازشریف کی جانب سے 3 اپریل کو گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا





اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین_ 27 اپریل 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کو ساڑھے 3 ہفتے گزر گئے، تاہم ملک میں بجلی تاحال _.41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے ساڑھے تین ہفتے بعد بھی ملک میں بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی، وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب تک مجموعی طور پر بجلی صرف 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ ہی سستی کیگئی ہے۔


style="text-align: center;">بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اب تک کی کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جب کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپے 71 روپے فی یونٹ کم کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

افغان باشندوں کی دوبارہ

کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیں گے، وزیر دفاع